نقل روکنا اختیار میں نہیں ۔۔چیئرمین بورڈ نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی) چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی سید شرف علی شاہ نے کہاہے کہ میٹرک امتحانات میں نقل کو روکنا اختیار میں نہیں ، ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ کس علاقے سے پرچہ آﺅٹ ہوا ہے۔
چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی سید شرف علی شاہ نے جاری بیان میں کہاکہ میٹرک امتحانات میں نقل روکنا سندھ بورڈ کے اختیار میں نہیں، حکومت نے دفعہ ایک سو چوالیس لگائی ، ہوسکتا ہے امتحان سے پندرہ منٹ پہلے پرچے کی تصویر کھینچ کر کوئی سوشل میڈیا پر ڈال دیتا ہو، چیک کرنا پولیس یا رینجرز کا کام ہے۔
انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا والے خود ہی بتادیں کون سا علاقہ ہے تو ہم کارروائی کریں، ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ کس علاقے سے پرچہ آﺅٹ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ما ں نے دولہا بنے بیٹے کے ساتھ ایسی حرکت کر دی کہ جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا۔۔ویڈیو وائرل