مائیکروسافٹ نے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ صارفین کو فوری طور پر اہم ترین ہدایت جا ری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کو فوری طور پر ایمرجنسی ونڈوز اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کی ہدایت کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکرو سافٹ نے ایمرجنسی ونڈوز اپ ڈیٹ فوری طور پر اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر انسٹال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔انتباہ کیا گیا ہے کہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں ایک سنگین سیکیورٹی خامی سامنے آئی ہے جس کے بعد یہ انتباہ جاری کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق پرنٹ نائٹ میئر نامی اس خامی سے حملہ آور صارفین کے سسٹم میں پرنٹ اسپولر سروس کے ذریعے حملہ کر سکتے ہیں۔
مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ حملہ آور اس خامی سے فائدہ اٹھا کر آسانی سے پروگرامز انسٹال کرسکتے ہیں، ڈیٹا دیکھ، ایڈٹ یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں یا نئے یوزر اکاؤنٹس بناسکتے ہیں۔یہ سکیورٹی مسئلہ ونڈوز کے تمام سپورٹیڈ ورژنز پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور اسی وجہ سے مائیکرو سافٹ نے ایمرجنسی اپ ڈیٹ کو انتہائی ضروری قرار دیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارا مشورہ ہے ان اپ ڈیٹس کو فوری طور پر انسٹال کر لیں۔
یا د رہے کہ گزشتہ ہفتے مائیکروسافٹ کمپنی نے کہا تھا کہ وہ اس سیکیورٹی خامی سے آگاہ ہے اور اس کی روک تھام کے لیے اپ ڈیٹس کو جاری کیا گیا ہے جبکہ اس معاملے پر تحقیقات بھی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ما ں نے دولہا بنے بیٹے کے ساتھ ایسی حرکت کر دی کہ جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا۔۔ویڈیو وائرل