ن لیگ کا میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)مسلم لیگ ن نے 45 روز کیلئے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے مطالبہ کیا کہ طلبا آن لائن تیاری سے محروم رہے ہیں لہٰذا امتحانات کو کچھ روز کے لیے ملتوی کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں جیالوں کا خون گرے گا۔۔بلاول بھٹو
جس پر پارلیمانی سیکریٹری وجیہہ اکرم بولیں بچوں کے مستقبل کا سوال ہے۔ امتحان کیسے ملتوی کردیں؟؟
انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کسی دلیل کے ساتھ بتا دیں امتحانات کے بغیر کیسے طلبا کو پاس کریں، طلبا کو آن لائن بھی تعلیم دی گئی ہے اور وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم کے ساتھ ملکر امتحانات کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نقل روکنا اختیار میں نہیں ۔۔چیئرمین بورڈ نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چند ہفتوں کیلئے امتحان ملتوی کر دیں تو نتائج اچھے آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی ضد کا مسئلہ نہیں ہے، حکومت نظر ثانی کرے، میں نے کبھی حکومت سے درخواست نہیں کی آج کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر قومی اسمبلی سے ڈی جی ایف آئی اے کی ملاقات
جس پرسپیکر اسد قیصر نے معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ خود وزیر تعلیم شفقت محمود سے بات کروں گا۔ مسئلے کا حل نکالیں گے۔