اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کی جائے۔۔برطانوی پارلیمنٹ میں بل پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی فروخت فوری ختم کرنے کا بل ایوان میں پیش کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیڈز سے منتخب ہونے والے رکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے اسرائیل کو اسلحے سے فروخت ختم کرنے کا بل پارلیمان میں پیش کر دیا ۔
رچرڈ برگن کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں برطانوی حکومت نے اربوں پانڈز کے ہتھیار اسرائیل کو فروخت کیے، جس کو اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کیا۔ ، اگر برطانوی حکومت اسرائیل کو مسلح کر رہی ہے تو پھر وہ امن کی دعویدار کیسے ہو سکتی ہے؟۔
انہوںنے کہا کہ حال ہی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی کی جارحیت کا مظاہرہ ہم سب نے دیکھا، اس سلسلے کو اب بند ہونا چاہئے۔رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ بل کو پارٹی کے دیگر ارکان پارلیمنٹ کی حمایت بھی حاصل ہے۔یاد رہے کہ اگر مذکورہ بل برطانیہ کی پارلیمنٹ سے منظور ہوجاتا ہے تو حکومت کو اسرائیل کے ساتھ کی جانے والی اسلحہ ڈیل ختم کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں۔میٹرک اور انٹر کے امتحانات 45 دن کیلئے موخر کئے جائیں:احسن اقبال کی تجویز