والدہ نے داڑھی کٹوانے پر بیٹا ماننے سے انکار کردیا تھا۔۔حمزہ عباسی کا انکشاف

Jul 08, 2021 | 20:14:PM
والدہ نے داڑھی کٹوانے پر بیٹا ماننے سے انکار کردیا تھا۔۔حمزہ عباسی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی انکشاف کیا ہے کہ ایک بار اُن کی والدہ نے انہیں داڑھی کٹوانے پر بیٹا ماننے سے انکار کردیا تھا۔

حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی پرانی یاد کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا۔انہوں نے بتایا کہ ’ایک بار شیو بنوا کر جب میں گھر آیا تو والدہ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مجھے بیٹا ماننے سے ہی انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی تر کی سے نئی ہنی مون ویڈیوز وا ئرل

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ’جب آپ کو کلین شیو دیکھ کر ماں بیٹا ماننے سے انکار کردے تو پھر ایسے عمل سے گریز کرنا چاہیے۔میں نے اُس روز والدہ سے وعدہ کیا اور آئندہ شیو نہ بنوانے کا عہد کیا، اب تقریباً 7 سے 8 سال ہوگئے شیو نہیں بنوائی، زندگی بھر داڑھی کٹوانے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔

حمزہ علی عباسی نے اعتراف کیا کہ وہ خود کو کلین شیو میں اچھے نہیں لگتے اور بہت عجیب لگتے تھے، کچھ مردوں کے چہرے پر داڑھی اچھی لگتی ہے اور اُن کا چہرہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مائیکروسافٹ نے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ صارفین کو فوری طور پر اہم ترین ہدایت جا ری کر دی