(24نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہاہے کہ پاکستان مختلف محاذوں پر امریکا کے ساتھ شراکت دار ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان حالیہ دنوں میں امن کی مشترکہ خواہش میں مددگار رہا، افغانستان میں امن کے لیے امریکا اورپاکستان کے مشترکہ مفادات ہیں اور یہ سلسلہ حکومتوں کی تبدیلی کے بعد بھی جاری رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کی تعمیری شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی گئی تاکہ وہاں امن و امان کی جھلک نظر آسکے۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ ہمارے مشترکہ مفاد اس سے بھی بڑھ کر ہیں جس میں انسداد دہشتگردی کا مشترکہ مفاد بھی شامل ہے اور عوام سے عوام کا رابطہ جو دونوں ممالک کو باہم جوڑتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے تمام پڑوسیوں کو مکمل جنگ بندی اور سیاسی تصفیے کےلئے تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے، ماضی میں افغانستان کے کچھ پڑوسیوں نے وہاں استحکام کےلئے تعمیری کردار ادا نہیں کیا، وہ ممالک افغانستان میں دوسرے ممالک کی جانب سے ذمہ داری اٹھانے پرخوش تھے۔
نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ امریکا واضح کر چکا کہ ہم اس بات کو مکمل یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک اپنا تعمیری کردار ادا کریں، اس بات کو جانتے ہوئے کہ پڑوسیوں کا تعمیری کردار ہی افغانستان میں امن کی مشترکہ خواہش کی بنیاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔والدہ نے داڑھی کٹوانے پر بیٹا ماننے سے انکار کردیا تھا۔۔حمزہ عباسی کا انکشاف
افغانستان میں امن و استحکام کے اقدامات پر امریکا پاکستان کا مشکور
Jul 08, 2021 | 20:23:PM