کورونا ویکسین ماں کے دودھ کا حصہ نہیں بنتی۔۔امریکی تحقیق

Jul 08, 2021 | 21:30:PM
کورونا ویکسین ماں کے دودھ کا حصہ نہیں بنتی۔۔امریکی تحقیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوزایجنسی)بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کی کووڈ 19 کے خلاف ویکسی نیشن سے ان کے بچوں پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دریافت کی گئی۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ ایم آر این اے ٹیکنالوجی پر مبنی ویکسینز(موڈرنا اور فائزر۔بائیو این ٹیک ویکسینز)کے متحرک اجزا دودھ میں دریافت نہیں ہوئے۔
محققین نے اس مقصد کے لئے بچوں کو دودھ پلانے والی 7 خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کے 4 سے 48 گھنٹے بعد 13 نمونے حاصل کئے تھے۔محققین نے کہا کہ اگرچہ نتائج کی مکمل تصدیق کے لئے زیادہ بڑے ٹرائل کی ضرورت ہے، تاہم ابتدائی شواہد موجودہ سفارشات کو تقویت پہنچاتے ہیں کہ ویکسین میں موجود ایم آر این اے بچوں میں منتقل نہیں ہوتا۔تحقیق کے لئے محققین نے جدید ٹیکنالوجی سے نمونوں کا تفصیلی تجزیہ کیا تھا اور تمام ما ﺅں کو فائزر یا موڈرنا ویکسینز کی 2 خوراکیں استعمال کرائی گئی تھیں۔ویکسی نیشن کے 48 گھنٹوں بعد لئے گئے نمونوں میں ویکسینز میں موجود ایم آر این اے کے آثار کو دریافت نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور اکیڈمی آف بریسٹ فیڈنگ میڈیسن دونوں نے دودھ پلانے والی ماﺅں میں ویکسی نیشن کے محفوظ ہونے کے خیال کو سپورٹ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی متعدد ویکسینز دودھ پلانے والی ماﺅں کو دی گئی ہیں اور اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے کسی قسم کا نقصان ثابت ہوا ہو۔
یہ بھی پڑھیں۔کورونا لعاب بنانیوالے گلینڈز کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔۔نئی تحقیق میں انکشاف