ڈرائیونگ احتیاط سے۔۔چالان فیسوں میں اضافہ کر دیاگیا

Jul 08, 2021 | 22:06:PM
 ڈرائیونگ احتیاط سے۔۔چالان فیسوں میں اضافہ کر دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)خیبرپختونخوا میں ٹریفک کے بڑھتے حادثات کم کرنے کے لئے ٹریفک پولیس نے چالان فیسوں میں اضافہ کر دیا۔
ٹریفک پولیس نے چالان فیسوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اوور سپیڈنگ اور ٹریفک سگنل توڑنے پر 1 ہزار تک جرمانہ، رات میں سفر کے دوران لائٹس نہ ہونے پر موٹر سائیکل پر 500 ،موٹرکارپر 1ہزار روپے،رانگ سائیڈ سفر پر موٹر سائیکل کو 600 ، چھوٹی گاڑی 2ہزار،بڑی گاڑی 4ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔
بغیر ڈرائیونگ لائسنس سفرپر 1500 روپے،18 سال سے کم عمر بچوں کو سفر پر 5 ہزار،سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1ہزار روپے، ریس پر 2ہزار روپے اورنوپارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے پر 2ہزار تک کا جرمانہ عائد ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں۔کورونا لعاب بنانیوالے گلینڈز کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔۔نئی تحقیق میں انکشاف