ہمیں تبدیل ہوتی صورتحال میں چوکنا رہنااور دفاع کو مزید مستحکم بنانا ہے، آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ہمیں تبدیل ہوتی صورتحال میں چوکنا رہنا، دفاع کو مزید مستحکم بنانا ہے، مغربی خطے کا بہتر انتظام، سرحدی سلامتی پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈکوارٹرز منگلا کا دورہ کیا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے آرمی چیف کااستقبال کیا،دورے کے دوران آرمی چیف کو کور کی آپریشنل تیاریوں ، تربیتی اور انتظامی امو رپر بریفنگ دی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کور کے زیراہتمام جاری وارگیمز پر بھی بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے وارگیمز میں آپریشنل منصوبہ بندی اورچیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی کو سراہا ،اس کے علاوہ سٹرائیک کورفارمیشن کی مستقبل سے متعلق تربیتی امور کی بھی تعریف کی۔
آرمی چیف جنرل باجوہ نے گیریژن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں تبدیل ہوتی صورتحال میں چوکنا رہنا، دفاع کو مزید مستحکم بنانا ہے، مغربی خطے کا بہتر انتظام، سرحدی سلامتی پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ۔پاکستان افغان امن عمل میں تعاون کیلئے پرعزم ہے۔
آرمی چیف نے کہاکہ کورونا روک تھام میں تمام رینکس نے سول انتظامیہ سے تعاون کیا،عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایس او پیز پر عمل یقینی بناناہوگا،کورونا وبا کے مکمل خاتمے تک احتیاط ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک گیر لاک ڈا ؤن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔۔عیدخراب نہیں کرینگے۔۔ اسد عمر