عمان نے پاکستان سمیت24ممالک پر پابندی عائد کردی۔۔اصل وجہ کیا؟

Jul 08, 2021 | 22:11:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)عمان نے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر 24 ممالک کےمسافروں کی آمد پر پابندی عائد کردی۔پابندی کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

 عمان کی کورونا وائرس ٹاسک فورس نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کےباعث جن ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، گھانا، تیونس، برطانیہ، لبنان، برونائی، انڈونیشیا، ایتھوپیا، ارجنٹائن، ایران، برازیل، سوڈان، عراق، فلپائن، سنگاپور، جنوبی افریقہ، تنزانیہ، کولمبیا، نائجیریا، لیبیا، گیانا اور سیرا لیون شامل ہیں۔

پروازوں پر پابندی کا مقصد عمان کی سرحدوں میں وائرس کو داخل ہونے سے روکنا ہے کیونکہ پابندی کی فہرست میں شامل تمام ممالک وائرس کی نئی قسم جو بہت زیادہ پھیلتی ہے سے نبرد آزما ہیں۔


عمان کی کورونا وائرس ٹاسک فورس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر ایک کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 24 ممالک سے سلطنت میں آمد کو اگلے نوٹس تک معطل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی

مزیدخبریں