(24 نیوز) خیبر پختونخوا کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے الاؤنسز میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق نرسز اور پیرامیڈکس ملازمین کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار کر دیا گیا ہے جبکہ اساتذہ کو20 فیصد ٹیچنگ الاؤنس دیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایک بنیادی تنخواہ کے برابر آئی ٹی الاؤنس گریڈ سترہ اور زائد گریڈ کے آئی ٹی افسران کو ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اجنبی شخص نے خاتون کے موٹرسائیکل پر بیٹھنے سے انکار پر کیا کیا۔۔ ویڈیو وائرل