سب سے بڑے مسلمان ملک انڈونیشیا میں کورونا  پھیل گیا۔۔حالت بھارت سے بھی بدتر

Jul 08, 2021 | 22:44:PM
سب سے بڑے مسلمان ملک انڈونیشیا میں کورونا  پھیل گیا۔۔حالت بھارت سے بھی بدتر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک انڈونیشیا میں کورونا اس بری طرح پھیل گیا ہے کہ آکسیجن کی کمی ہوچکی ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کو بیڈز نہیں مل رہے جب کہ بڑی تعداد میں طبی عملے کے ارکان بھی بیمار ہو کر سسٹم سے آؤٹ ہوچکے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق انڈونیشیا  میں اس وقت وہ صو رتحا ل ہے جو کچھ عرصہ پہلے بھارت میں تھی۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ  انڈونیشیا میں گزشتہ روز کورونا کے 34 ہزار 379 نئے کیسز اور ایک ہزار 40 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سائرہ بانو سے ملاقات ۔۔شاہ رخ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

سینئر وزیر لوہوت پنڈجیتن نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ روزانہ کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 70 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ کمی دور کرنے کیلئے سنگاپور سے آکسیجن درآمد کر رہے ہیں۔ جزیرے جاوا میں ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں ، بعض ہسپتالوں نے آکسیجن کی کمی اور طبی عملے کی بیماری کے باعث ایمرجنسی سروسز ہی بند کردی ہیں۔ مشرقی جاوا میں کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر سلامت مارتودردجو کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کے باہر بازار کا منظر بنا ہوا ہے، اگر آپ کسی ہسپتال میں 100 نئے بیڈز لگادیں تب بھی مریضوں میں کمی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کو عہدے سے ہٹادیا گیا