سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر کو عہدے سےہٹا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر کو عہدے سےہٹا دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر اختر نذیر کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دی گئی ہیں۔ان کو ہٹانے جانے کے بعد گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر عمرحمید کو سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ عمرحمید کی تعیناتی 2 سال کیلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کالعدم ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کی فوری رہائی کا حکم
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ اختر نذیر کی زبانی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جا نب سے سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کے سالانہ گوشوارے طلب کر لیے گئےہیں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ 29اگست تک سیاسی جماعتیں گوشوارے جمع کرائیں۔ تفصیلات نہ دینے والی جماعتوں کےانتخابی نشان روک دیئےجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نجی کالج کے طلبا کی ہوائی فائرنگ۔۔ہلڑ بازی ...ویڈیووائرل