سوات اور گردونواح میں ایک گھنٹے میں دو مرتبہ زلزلہ، شہریوں میں خوف وہراس

Jul 08, 2022 | 00:26:AM
سوات ،گردونواح ،زلزلہ، شہریوں ،خوف وہراس
کیپشن: سوات میں ایک گھنٹے کے دوران زلزلہ کے جھٹکے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوات اور گردونواح میں ایک گھنٹے کے دوران زلزلے کے دو بار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز سے جاری معلومات کے مطابق سوات اور گردونواح میں جمعرات کی رات 10 بجے اور 10 بجکر 41 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.3 اور 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، تہلکہ خیز رپورٹ جاری

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 175 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کی وجہ سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔