ملک بھر میں کورونا کیسز کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 3 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 693 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 379 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 413 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 41 ہزار 645 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 346 زیرِ علاج مریضوں میں سے 165 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 15 لاکھ 1 ہزار 886 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 21 ہزار 137 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 91 لاکھ 40 ہزار 730 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 28 ہزار 181 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 27 کروڑ 53 لاکھ 82 ہزار 626 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 75 لاکھ 90 ہزار 195 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 2کروڑ 81 لاکھ 3 ہزار 609 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 84 ہزار 802 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 122 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 9 ہزار 269 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 579 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 253 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 324 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار 513 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 26 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 428 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 793 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 611 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 769 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔