(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سود کے خلاف اپیل کا فیصلہ واپس نہ لیا، تو یہ اللہ کے خلاف جنگ ہے، پھر اس حکومت کے خلاف جنگ ہمارے اوپر واجب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی تقریر پر الیکشن کمیشن کا ردعمل
ان خیالات کا اظہار انھوں نے خوشاب میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صدر چودھری انعام الحق نے اپنے ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔
امیر جماعت نے لوگوں کو تحریک کا حصہ بننے پر مبارک باد دی اور اس عہد کا اعادہ کیا کہ ہم مل کر اسلامی پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
بعدازاں انھوں نے دریا خان میں حلقہ پی پی 90 کے امیدوار نوید احسن نیاز کی ضمنی انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی جلسہ سے بھی خطاب کیا۔ قائم مقام امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجا ب شمالی اقبال خان اور امیر ضلع بھکر ڈاکٹر نثار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔