رانا ثنااللہ کیس کے بارے میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف ہیروئن برآمدگی کا کیس غلط تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف ہیروئن برآمدگی کا کیس تحریک انصاف نے نہیں بنایا۔رانا ثنا اللہ کے خلاف کیس بنانے کے لیے بنی گالہ سے ہیروئن جانے سے متعلق سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کا تو اس کیس سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے دور حکومت میں راناثناءاللہ پر جو 15کلو ہیروئن کا کیس بنایا گیا تھا وہ کیس جھوٹا تھا شہریار آفریدی نے جھوٹی قسم اٹھائی تھی ۔ انکے سابقہ کارنامے خود انکے لوگوں کے زبانی ۔فواد چوہدری کا اعتراف pic.twitter.com/nSSpAKO8An
— Younas Khan (@Younaaskhan) July 7, 2022
سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا جب میں نے متعلقہ حکام سے رانا ثنا اللہ کیس سے متعلق سوالات کیے تو اسی وقت اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ کیس فضول ہے، ایسا کیس کبھی بھی نہیں بننا چاہیے تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا میرے پاس ثبوت ہیں کہ میرے خلاف کیس کے لیے ہیروئن عمران خان اور شہزاد اکبر نے فراہم کی، جب اسلام آباد پولیس نے میرے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کیا تو ایف آئی اے کو استعمال کیا گیا۔