جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں ہلاک

Jul 08, 2022 | 14:18:PM

(ویب ڈیسک )قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے جاپان کے سابق وزیرِاعظم شنزو ایبے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوایبے پر حملہ آور نے گن سے حملہ کیا اور فائرنگ کی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی تھی۔

شنزو ایبے پر حملے کے فوری بعد مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا۔ خبر ایجنسی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ شنزو ایبے ہوش میں نہیں تھے، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شنزو آبے کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کے دوران بظاہر گولی لگنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حملہ شنزو ابے کی تقریر کے دوران ہوا جس کے بعد وہ اسٹیج پر گر گئے۔

یبے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا، وہ ایوان بالا کے انتخابات سے قبل انتخابی مہم کیلئے نارا میں تھے۔ حملے کے عینی شاہد نے بتایا کہ پہلی گولی کی وجہ سے شنزوابے پیچھے کی طرف لڑکھڑا گئے، جب کہ دوسری گولی کے بعد وہ زمین پر گرگئے۔

رپورٹ کے مطابق گولی سابق وزیر اعظم آبے کے بائیں سینے کی جانب لگیں۔

انٹرنیٹ میں سابق وزیراعظم کی زخمی حالت میں زمین پر گرئ ہوئے تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ خون میں لت پت ہیں۔


 

مزیدخبریں