(ویب ڈیسک ) موسم کی خرابی کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت شدید تاخیر کا شکار ہے۔ٹرین میں سفر کرنے والے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں کیونکہ حالیہ بارشوں نے پہلے سے متاثرہ ٹرین شیڈول کو مزید خراب کر دیا ہے۔شیڈول اس حد تک متاثر ہوا کہ ریلوے انتظامیہ کو 3 ٹرینیں کینسل کرنا پڑ گئیں۔
ترجمان ریلوے کی تفصیلات کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس صبح 10 بجے کے بجائے سہ پہر ساڑھے تین بجے روانہ ہوگی جب کہ پاکستان ایکسپریس دوپہر ایک بجے کے بجائے شام ساڑھے 5 پر روانہ ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے شام ساڑھے 6 بجے روانہ ہوگی، تیزگام شام ساڑھے 5 کے بجائے رات کو 12 بجے روانہ ہوگی جب کہ زکریا ایکسپریس ساڑھے 5 کے بجائے رات ایک بجے روانہ ہوگی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق فرید ایکسپرس شام ساڑھے 7 کے بجائے رات ساڑھے 9، سرسیدایکسپرس رات 9 کے بجائے رات ساڑھے 11 اور گرین لائن 10 بجے کے بجائے رات پونے ایک بجے روانہ ہوگی۔
ریل گاڑیوں کی تاخیر اور دیگر سہولتیں میسر نہ ہونے پر مسافر شکوے کرتے دکھائی دئیے۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث ٹرین شیڈول متاثر ہوا۔ منسوخ شدہ ٹرینوں کے مسافروں کو متبادل ریل گاڑیاں دی جائیں گی۔ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔