(24 نیوز) موجودہ حکومت سے اختلافات پر پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز مستعفی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین نیب ہراسمنٹ اسکینڈل: پیپلزپارٹی نے بڑا مطالبہ کر دیا
پی ایچ ایف ایم سی کے چیئرمین بورڈ سہیل احمد سمیت 3 غیر سرکاری ممبر مستعفی ہوگئے، جن میں پروفیسر جویریہ منان، ڈاکٹر ہما مقصود شامل ہیں۔ غیر سرکاری ممبر کے مستعفی ہونے سے بورڈ ختم ہوگیا۔
واضح رہے موجودہ حکومت سے اختلافات پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران نے استعفی دیا۔