نیا اسکینڈل: فرح گوگی ایک اور مشکل میں پھنس گئی

Jul 08, 2022 | 15:44:PM
عمران خان،فرح گوگی،نیا سکینڈل،غیر قانونی الاٹمنٹ،پنجاب حکومت
کیپشن: بی او آئی کی نشاہدہی پر پلاٹوں کی فروخت میں قانونی پیچیدگیوں کا معاملہ بھی اٹھایا گیا تھا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کو اسپیل اکنامک زونز میں غیر قاونی الاٹمنٹ دینے کے معاملے پر پنجاب حکومت نے چھان بین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اسپیشل اکنامک زون میں 3000 پلاٹس کی فروخت پر بھی چھان بین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ اسپیشل اکنامک زون میں لیز کی بجائے 3000 پلاٹس فروخت کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثنااللہ کیخلاف کیس کس نے بنایا ؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

 پنجاب حکومت اسپیشل اکنامک زون میں 3000 پلاٹوں کی فروخت پر نئی انکوائری کرے گی۔ اسپیشل اکنامک زونز میں پلاٹس کی لیز کی بجائے فروخت پر پہلے بھی اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔

 بی او آئی کی نشاہدہی پر پلاٹوں کی فروخت میں قانونی پیچیدگیوں کا معاملہ بھی اٹھایا گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے پلاٹوں کی فروخت اور قانونی پیچیدگیوں کے لیے چھان بین کا حکم دے دیا۔