پنجاب حکومت کی طرف سے دھاندلی کے حوالے سے بیان پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کا تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی طرف سے ضمنی الیکشن میں پنجاب حکومت کی طرف سے دھاندلی کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کی طرف سے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں ۔ اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اپنی بے بسی اور لاچاری کا اظہار کیا ۔
ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے گروپس ٹوٹ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کا گراف دن بدن نیچے آ رہا ہے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کمپین میں دن بدن تیزی آرہی ہے ۔ اسد عمر نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر الزام لگانا شروع کر دیے ایک جگہ بھی دھاندلی کے ثبوت پیش نہ کر سکے ۔
یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے انہوں نے دھاندلی کے الزامات لگانے شروع کر دیے ۔ الیکشن سے فرار اختیار کرنے کےلئے بہانے بنائے جارہے ہیں ۔
اس جماعت نے خود ڈسکہ اور وزیرآباد الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑے اور الزامات دوسروں پر لگا رہے ہیں۔ یہ تو بیلٹ پیپر چھین کر بھاگنے والی جماعت ہے ۔
آر ٹی ایس بٹھا کر خود حکومت بنانے والی جماعت کو دھاندلی کے الزامات زیب نہیں دیتے ۔ اسد عمر کے الزامات ان کی شکست کا پیش خیمہ ہیں ۔