شہباز حکومت میں 2 اہم شخصیات کی تعیناتی

Jul 08, 2022 | 16:13:PM

(24 نیوز) وزیراعظنم شہباز شریف نے 2 کوارڈینیٹرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔

رانا احسان افضل وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صنعت و تجارت ہوں گے جبکہ بلال اظہر کیانی معیشت اور توانائی کیلئے وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر ہوں گے۔ دونوں کوارڈینیٹر اعزازی طور پر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کی سہولت کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

دوسری جانب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے تینوں روز ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا، ترجمان نے بتایا کہ عید کی خوشیوں کے دوران غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

 ترجمان کا کہنا تھا ک ملک بھر کے عوام وفاقی حکومت کے ریلیف پیکیج سے مستفید ہو سکیں گے۔

 ترجمان کے مطابق عہدیدار اسٹورز پر تمام ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے تاکہ عوام کو رعایتی نرخوں پر ضروری اشیاء کی خریداری میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں