(24نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت اگر مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے میں گرفتاری سے نہیں ڈرتا۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف نے کہاکہ نیوٹرل کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں اپنی فوج کے ساتھ نہیں لڑنا چاہتا۔اس لڑائی میں صرف ملک کمزور ہو گا ،پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے ہزار درجے بہتر ہیں میں اپوزیشن میں بیٹھ جاوں کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں چل رہے ۔
عمران خان نے کہا کہ ملک معیشت کو تباہ کرنے والوں نے گیارہ سو ارب روپے کا این آر او لیا،نیوٹرل سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہوگا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں ان کا کہناتھا کہ میں چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا،اس بار حکومت میں ایک ایشو رہا مختلف چھوٹی جماعتیں بلیک میل کرتی رہیں،عثمان بزاد کے علاو¿ہ باقی امیدوار ایک دوسرے کے نام پر بطور وزیر اعلیٰ مطمئن نہیں تھے،علیم خان اور چودھری پرویز الٰہی بطور وزیر اعلیٰ ایک دوسرے کے نام سے راضی نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کی سہولت کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ
گرفتاری سے نہیں ڈرتا ، عمران خان
Jul 08, 2022 | 17:16:PM