(ویب ڈیسک) ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 17 جولائی کے ضمنی انتخابات پرانی حتمی انتخابی فہرستوں پر ہو رہے ہیں، الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ووٹر لسٹ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد نہ ہی کوئی ووٹ درج کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی خارج کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ووٹر لسٹ میں الیکشن کے انعقاد تک کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا عید پر مری کی سیر پر جانے والے سیاحوں کو بڑی سہولت دینے کا اعلان
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا پر ووٹ اندراج کے بیانات بے بنیاد اور حقیقت کے برعکس ہیں، پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اداروں کے تعاون سے شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پرعزم ہیں، شفاف اور پرامن الیکشن کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔