مہنگائی کے ستائے غریب عوام پر عید سے قبل ایک اور بجلی بم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام کو عید سے قبل ایک اور بری خبر مل گئی، حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجلی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے۔ اس اضافے کے بعد عوام پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی ہے، عوام پر یہ بوجھ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022ء سے ہوگا اور نرخوں میں اس اضافے سے عوام پر بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ کون کررہا ہے؟ الیکشن کمیشن کا بڑا بیان
نیشنل پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) نے اپنے نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ بجلی صارفین سے اضافی وصولی 3 ماہ کے لیے کی جائے گی، اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔