(24نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں اتار چڑھاؤ کے بعد ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 42 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 172 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 914 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے ستائے غریب عوام پر عید سے قبل ایک اور بجلی بم
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سونے کی فی اونس قیمت میں مزید 2 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس نئی قیمت 1742 ڈالر ہے۔