لمپی سکن بیماری خطرناک حد تک بڑھ گئی، مزید 124 کیس سامنے آگئے

Jul 08, 2022 | 18:47:PM

(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں میں لمپی سکن بیماری خطرناک حد تک بڑھ گئی۔
مویشی منڈیوں میں لمپی سکن سے متاثرہ جانوروں میں مزید 124 کیس سامنے آگئے۔ لاہور کی مویشی منڈیوں میں لمپی سکن سے متاثرہ جانوروں کی مجموعی تعداد 548 تک پہنچ گئی۔
محکمہ لائیو سٹاک نے لاہور میں لمپی سکن سے متاثرہ جانوروں کا مجموعی ڈیٹا جاری کردیا۔محکمہ لائیو سٹاک کا کہناہے کہ تحصیل کینٹ سے آج 6، رائیونڈ سے 47، سٹی سے 10، ماڈل ٹاو¿ن سے 8 اور شالیمار سے 53 مشکوک جانوروں کی شناخت کی گئی۔ لمپی سکن بیماری کے مشکوک جانوروں کو منڈیوں سے نکال دیا گیا ہے۔محکمہ لائیو سٹاک کا کہناہے کہ محکمہ لائیوسٹاک پنجاب متاثرہ جانوروں کا علاج قرنطینہ سنٹرز اورمتعلقہ فارموں پر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتاری سے نہیں ڈرتا ، عمران خان

مزیدخبریں