(ویب ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دونوں عہدیدار امریکا میں مقیم چین کے ناراض شہریوں کی چینی حکومت کی ایما پر جاسوسی کر رہے تھے۔
کریگ ملر ہوم لینڈ سیکیورٹی میں 15 برس سے ڈیپورٹیشن افسر تھا، ڈیرک ٹیلر اسی محکمے کا سابق ایجنٹ ہے جو اب کیلیفورنیا میں پرائیویٹ تفتیش کار کے طور پر کام کر رہا ہے۔
نیشنل سیکیورٹی کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل میتھیو اولسن نے کہا کہ ملزمان نے امریکا میں پناہ لینے والے ناراض شہریوں کی آواز دبانے کے لیے ایک غیر ملکی حکومت کی مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، خریدار پریشان