وزیرپیٹرولیم کا گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بڑا بیان

Jul 08, 2022 | 19:38:PM

(ویب ڈیسک) وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح ملک چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس طرح تو ملک نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جانے سے قبل اوگرا کو قیمتیں بڑھانے کا اختیار دیا۔ اب یہ قانون بن چکا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بروقت فیصلے نہیں کیے، ناقص منصوبہ بندی کی سزا اب سب بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بےبنیاد ہیں۔ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں کم رکھنے کی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو عہدیدار گرفتار

موجودہ حالات میں امیر اور غریب کو یکساں سبسڈی نہیں دے سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے ہر سیاسی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔ غریب طبقے کو دی جانے والی ریلیف کی تجاویز پر حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔ 

مزیدخبریں