جو عمران خان کو ووٹ نہیں دے گا وہ ووٹ ضائع کرے گا، شیخ رشید

Jul 08, 2022 | 21:00:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ہماری لڑائی ان سے ہے جنہوں نے لندن میں فلیٹ بنائے،17 جولائی کو پاکستان کے عوام اور چوروں میں مقابلہ ہے،کشمیر کے علمبرداروں اور بھارتی ایجنٹوں کا مقابلہ ہے،جو عمران خان کو ووٹ نہیں دے گا وہ ووٹ ضائع کرے گا۔
کہوٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ تم کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، تم نے لوٹے کو عزت دے دی،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اس لئے اتارا کیونکہ وہ اسرائیل سے دوستی نہیں کر رہا تھا،عمران خان کو اس لئے اتارا کیونکہ وہ ہندوستان سے تجارت نہیں کر رہا تھا،کہوٹہ کے غازیو کبھی ملک کے غداروں کو ووٹ نہ دینا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ جس پر صبح فرد جرم لگنی تھی اسے وزیراعظم بنا دیا گیا،کسی نے اپنے بیٹے کو وزیر خارجہ اور کسی نے اپنے بیٹے کو وزیراعلیٰ بنا دیا،ان کا کہناتھا کہ ہماری لڑائی ان سے ہے جنہوں نے لندن میں فلیٹ بنائے،17 جولائی کو پاکستان کے عوام اور چوروں میں مقابلہ ہے،کشمیر کے علمبرداروں اور بھارتی ایجنٹوں کا مقابلہ ہے،جو عمران خان کو ووٹ نہیں دے گا وہ ووٹ ضائع کرے گا،حکومت کی اتحادی جماعتوں سے کہتا ہوں ان چوروں کا ساتھ چھوڑ دو۔
شیخ رشید نے کہاکہ ہندوستان نے امریکا سے سب کچھ لیا لیکن تیل روس سے لیا،پاکستان روس اور چین کے بلاک کا حصہ بننے جا رہا تھا،ان کا کہناتھا کہ 17 جولائی پاکستان کی سیاسی زندگی اور موت کا دن ہے،پاکستان کی سیاست میں اس سے زیادہ اہم سیاسی دن نہیں دیکھتا۔

یہ بھی پڑھیں: طیبہ گل کے الزامات، ڈی جی نیب لاہورکا 10 کروڑ روپے ہرجانے کانوٹس

مزیدخبریں