(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون کیا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کو عید الاضحی کی مبارک دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے برادر عوام کو بھی عید کی مبارک دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا،امیر قطر نے بھی وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام کو عید الاضحی کی مبارک دی اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکیا ۔دونوں قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ بہترین تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ سیاسی و معاشی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیادونوں قائدین نے قریبی رابطہ استوار رکھنے اور مشترکہ مفادات کے تمام امور پر مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا۔مشترک عقیدے، ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات پر مبنی قطر اور پاکستان کے درمیان خوش گوار قریبی تعلقات استوار ہیں۔قطر 2 لاکھ پاکستانیوں کا مسکن ہے جو قطر کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔قطر 2 لاکھ پاکستانیوں کا مسکن ہے جو قطر کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرپیٹرولیم کا گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بڑا بیان
وزیراعظم شہباز کا امیر قطر کو ٹیلی فون
Jul 08, 2022 | 21:15:PM