عید سے قبل مزید بارش!!! محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عید سے 24 گھنٹے قبل بھی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ موسم کا حال بتانے والے ادارے نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ سب سے زیادہ بارش اورماڑہ میں 27 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ بارکھان میں 11، تربت میں7، پسنی اور لسبیلہ میں 5 جبکہ پنجگور میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا عندیہ
محکمہ موسمیات کے موسمیات بلوچستان کے جنوبی شہروں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ ساحلی شہر گوادر، اورماڑہ اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ سندھ اور بلوچستان میں جون کے آخری ہفتے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔