(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول جج بہاولپور اور ان کی اہلیہ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سول جج بہاولپور ملک فاروق اور ان کی اہلیہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رات گئے سماعت ہوئی،سول جج کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ پولیس گھروں پر چھاپے مار رہی ہے گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے سول جج بہاولپور ملک فاروق اور ان کی اہلیہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ،اسلام آبادہائیکورٹ نے دس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی ،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہر من اللہ نے رات گیارہ بجے حکم جاری کیا،عدالت نے سول جج بہاولپور ملک فاروق کو 18 جولائی تک ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات؛ ن لیگ کیلئے اچھی خبر، دو بڑی جماعتوں کا حمایت کا اعلان