(24 نیوز) ملک بھر میں آج سویڈن میں قرآن پاک کی برحرمتی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
وزیراعظم کی اپیل پر ملک بھر میں آج یوم تقدس قرآن جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں راولپنڈی میں امام بارگاہ یادگار حسین سیٹلائٹ ٹاؤن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مظاہرین نے ’یہ درس کربلا کا ہے کہ خوف بس خدا کا ہے‘، ’قرآن وہ کتاب ہے جو درس انقلاب ہے‘، جو اسوہ رسول ہے، ہمارا وہ اصول ہے‘، علی کے طرز زندگی، منافقوں کی موت ہے‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے اور واقع کی شدید مزمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے: محسن نقوی
کراچی میں بھی مختلف سیاسی ، تاجر اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے مذمتی ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاج کیا گیا، کراچی پریس کلب پر جمعیت علماء اسلام کا سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہودیٰ نصاریٰ جنونی دہشت گردی سے باز رہے، حکومت فوری سویڈن سے تمام روابط ختم کرے ، سویڈن سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے۔
لاہور میں بھی قرآن کی بے حرمتی کے خلاف انجمن تاجران اور میو ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی جانب سے احتجاج ہوا، احتجاج کے شرکاء نے قرآن کی کے حرمتی کی پر زور مزحمت کی اور سویڈن کے خلاف نعرہ لگائے۔ فیصل آباد میں بھی قرآن کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا، ریلی کے شرکاء نے سویڈش حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی اور شرکاء نے سویڈش حکومت کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حضرت عثمان غنیؓ کی شہادت کے دن کو عام تعطیل کا اعلان کر کے اس دن کا سرکاری سطح پر منایا جائے۔
قرآن پاک کی بے حرمتی پر ملتان شہر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، شرکاء کی سویڈن کی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور سویڈن کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پشاور میں بھی یوم تقدس قران کے موقع پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، گورنر کے پی کے حاجی غلام علی کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ناموس قرآن پاک ہمارے ایمان کاحصہ ہے، سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی سے دنیا بھر کی مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سیکریٹری جنرل او آئی سی کا ٹیلی فونک رابطہ، اسلاموفوبیا کے مسئلے پر گفتگو
گوجرانوالہ میں بھی اس دل خراش واقع کے خلاف مسلم لیگ ن نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں ممبران قومی اسمبلی ،علمااکرا م اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کی قیادت کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی انجنیئر خرم دستگیرخان نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں، سویڈن کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بے حرمتی کرنے والے کو سخت ترین سزا دی جائے، قرآن پاک کی بے حرمتی آزادی اظہار رائے نہیں ہے ۔
سیالکوٹ میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف گلی گلی احتجاج ہوا، تمام سیاسی و سماجی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی، ہر رنگ و نسل مختلف مکاتب فکر اور ہر برادری سراپا احتجاج رہی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، بینرز اور پلے کارڈ پر سویڈن مخالف نعرے درج تھے۔ حافظ آباد میں بھی شہر اور گاؤں سمیت تمام علاقوں میں سویڈن حکومت کے خلاف احتجاج ریلیاں نکالی گئیں، مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی، مذہبی، سیاسی،صحافتی، وکلاء سوسائٹیز لی جانب سے بھی ریلیاں نکالی گیئں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حرمت قرآن پر جان بھی قربان کرینگے۔
خانیوال میں بھی سویڈن کی جانب سے قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف اہل اسلام احتجاجی مظاہرے کیے، تمام مکاتب فکر کے لوگ سراپا احتجاج رہے، لیہ میں جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام سویڈن کے خلاف احتجاجی ریلی کاانعقاد کیا گیا، مقررین کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے، شرکا نے مطالبہ کیا کہ سویڈن کے خلاف تمام عالم اسلام کو بھرپور جواب دینا ہوگا اور سویڈن کا بائیکاٹ کیا جائے، ریلی شرکا نے سویڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
یہ بھی پڑھیں: عراقی عدالت نے سویڈن میں قرآن جلانے والے گستاخ کے وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے
بھکر میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، مختلف مذہبی جماعتوں اور تاجران نے شرکت کی، ریلیوں کے شرقاء نے احتجاجی بائنر پلے کارڈ آٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سویڈن کے سفیر کو واپس بھیجا جائے، سویڈش مصنوعات کا بھی بائی کاٹ کیا جائے۔ راجن پور میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے احتجاجاً سویڈن کا جھنڈا نظر آتش کیا، شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومتی سرپرستی میں ایسا اقدام دہشت گردی کو فروغ دینا ہے، حکومت پاکستان فی الفور سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرے۔
لودھراں میں بھی یوم تقدس قرآن کے سلسلے میں تحریک لبیک نے میلاد چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی، شرکاء نے سویڈن کے خلاف مذمتی نعرے لگائے، سویڈن کے جھنڈے کو آگ لگائی اور مطالبہ کیا کہ سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے، حکومت سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرے کیونکہ قرآن ہماری ریڈ لائن ہے۔ اوچ شریف میں بھی یوم تقدیس قرآن ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا، تحریک لبیک اوچ شریف کی جانب سے یوم تقدیس ریلی نکالی گئی اور سویڈن حکومت کے خلاف نعرے لگائے، لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ کے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے گئے اور سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجرا،پاکستان جلد اپنے پاؤں پر کھڑاہوگا:وزیراعظم
ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی سویڈن میں قران پاک کی بےحرمتی کے واقعہ کیخلاف احتجاجی سلسلہ جاری رہا، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی، شدید نعرے بازی کی گئی، ٹھٹھہ میں بھی مختلف مذہبی جمائتوں کے جانب سویڈن حکومت کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں، مختلف مذہبی جماتوں کے کارکنان کی جانب سے سویڈن حکومت کے خلاف احتجاج اور سخت نعرے بازی کی گئی۔ کشمور میں بھی اس دل خراش واقع کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ریلیاں نکالی گئیں، اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کر کے ہمیشہ مسلمانوں کا دل رسوا کیا جاتا ہے اور ہم کبھی رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنا کافر قوتیں کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
شکارپور, نوشہرو فیروز، مٹیاری، شکار پور، تھرپارکر، جیکب آباد، تھل، آزاد کشمیر، راولاکوٹ، نوشہرہ، مالاکنڈ, ہری پور، مردان، جعفر آباد اور ڈیرہ بگٹی سمیت پاکستان کے شہر شہر گاؤں گاؤں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے اس دل خراش واقع کے خلاف بھرپور مذمت کرتے ہوئے ریلیاں نکالیں۔