(ویب ڈیسک) غیر مستحکم معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے بڑی آفر دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو منافع ان کی کرنسی میں بھیجنے کی اجازت دے دی ہے ،وفاقی کابینہ نے پاکستان انویسٹمنٹ پالیسی 2023 کے تحت غیرملکی سرمایہ کاروں کو 6 صنعتوں کے علاوہ تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی اجازت دی۔
یہ بھی پڑھیں:حارث رؤف کے ولیمے کی تصاویر وائرل، کیا کر رہے تھے ؟دیکھیے
ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کوخصوصی تحفظ فراہم کیا جائے گا،پالیسی کا مقصد 20 سے 25 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے،نئی پالیسی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے کم سے کم ایکویٹی کی شرح ختم کردی گئی ہے۔