پی آئی اے نے عمرہ کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں ہزاروں روپے کمی کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے عمرہ زائرین کے کرایوں میں 11 ہزار روپے کمی کر دی گئی ہے جبکہ فیصلے کا اطلاق10 اگست تک رہے گا، کرائے کی ادائیگی امریکی ڈالر کے مساوی پاکستانی روپے میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:معیشت بحالی مشن ، حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی
پی آئی اے کا فیصل آباد سے مدینہ، جدہ کا کرایہ 1 لاکھ 12 ہزار سے کم ہو کر 1 لاکھ 800 ہوگیا ہے، قومی ائیر لائن نے مدینہ اور جدہ کے دو طرفہ کرایوں میں کمی کی ہے۔پی آئی اے حکام کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے مدینہ اور جدہ کیلئے پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔