(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا کی معروف گلوکارہ لی سانگ یون پرفارمنس سے چند منٹ پہلے چل بسیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر گمچیون کے کلچر سنٹر میں 46 سالہ گلوکارہ کا نام پکارا گیا تو وہ اسٹیج پر نہیں آئیں جس کے بعد انہیں تلاش کرنا شروع کردیا گیا،اسی دوران ایونٹ کے ایک ملازم نے گلوکارہ کی لاش باتھ روم میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ابتدائی طور پر کسی قسم کے جرم کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔
گلوکارہ نے سیئول یونیورسٹی سے گریجویشن جبکہ نیویارک سے موسیقی میں ماسٹرز کر رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی
خیال رہے کہ چند دن قبل ہانگ کانگ کی مشہور پاپ گلوکارہ کوکو لی 48 سال کی عمر میں چل بسی تھیں، ہانگ کانگ کی پاپ گلوکارہ کوکو لی برسوں کے ڈپریشن سے لڑنے کے بعد دم توڑ دیا تھا،اُن کی بہن نینسی لی نے سوشل میڈیا پر اُن کی موت کی خبر سے آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ وہ پہلی اور واحد چینی گلوکارہ تھیں جنہوں نے آسکر ایوارڈز میں گایا۔ جس نے اینگ لی کی ایوارڈ یافتہ فلم کروچنگ ٹائیگر میں پرفورم کیا تھا۔