بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق ہائی پروفائل کمیٹی قائم

Jul 08, 2023 | 11:34:AM
India, Cricket World Cup, Participation, High Profile, Committee Formed, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی)قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کر لیا ۔
 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق ہائی پروفائل کمیٹی قائم کر دی ہے، کمیٹی پاکستان کے ورلڈ کپ میں شرکت بارے فیصلہ کرے گی،کمیٹی کے سربراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہوں گے،کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب ،اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ اور  طارق فاطمی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:اتحادی حکومت ٹوٹ گئی
 حکومتی ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان ،سیکرٹری خارجہ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، کمیٹی بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق امورپر سفارشارت مرتب کرے گی،کمیٹی کی سفارشات کی روشی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائیگا، حتمی سفارشات منظوری کے لئے وزراعظم کو بھجوائی جائیں گی ۔
کمیٹی پاکستان کے میچز کےوینیوز بارےبھی سفارشات مرتب کریگی،کمیٹی کےفیصلے کی روشنی میں قومی ٹیم کے بھارت جانے کا فیصلہ ہوگا،
قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ، کرکٹ ورلڈ کپ 5اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 15اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا ۔