سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Jul 08, 2023 | 12:23:PM
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آ گئی،سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کیا گئی، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 230.28 ریال، 22 قیراط ایک گرام 211.09 اور18 قیراط 172.71 ریال رہی جبکہ 21قیراط ایک گرام سونا 201.50 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا،گولڈ مارکیٹ میں 21قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,934.35 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,026.47 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,210.69 ریال اور ایک کلوگرام سونا 231,892.25 ریال میں دستیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کےبڑے شہرمیں دھماکہ،افسوسناک خبر آ گئی

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں پر ظاہر ہونے لگے،گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہوکر 1917 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔

 صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی  تولہ سونا 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 400 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 515 روپے اضافے سے 1 لاکھ 78 ہزار 670 روپے پر پہنچ گیا جبکہ  فی تولہ چاندی کی قیمت 2480 روپے پر ہی برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک معاملات بہتر  کرنے کا عزم،چالان کیساتھ ساتھ شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی