ریاض: دنیا کے سب سے بڑے گیمنگ فیسٹیول کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا ای اسپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول شروع ہوگیا۔
اس ای اسپورٹس گیمنگ فیسٹول میں 30 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔
’گگیمرز 8 دی لینڈ آف ہیروز‘ کے عنوان سے شروع ہونے والے آٹھ ہفتوں کے ایونٹ میں سپورٹس مقابلے، معروف فنکاروں کی لائیو موسیقی، شوز، کمیونٹی گیمنگ، تعلیمی پلیٹ فارمز اور ثانوی سرگرمیاں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ
سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر کے مطابق ریاض بلیوارڈ سٹی میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں 61 ممالک کی 113 بین الاقوامی ٹیموں کے 391 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
ایونٹ میں پاکستان، جاپان، جنوبی افریقہ، سعودی عرب، تھائی لینڈ، پیرو، فرانس، فلپائنز، آسٹریلیا، جرمنی اور دیگر ملک شامل ہیں۔