(24 نیوز )9مئی واقعات اور دیگر دہشت گردی و جعلی سازی کے مقدمات دیگر عدالتوں میں منتقلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا.
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا ضمانت کی درخواستوں کے 6 کیسز ٹرانسفر کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے 6مختلف درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردیں، سابق خاتون اول بشری بی بی نے بھی کیس دوسری عدالت منتقلی کے لیے درخواست دائر کردی۔
یہ بھی پڑھیں:قیمتوں میں حیرت انگیز کمی ،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ ایک ہی ایف آئی آر میں پہلے ہی فیصلہ کر چکی ، ٹرائل کورٹ فیصلہ کرنے کے بعد اپنا مائنڈ ظاہر کر چکی،ٹرائل کورٹ نے کیس ٹرانسفر کی درخواست خارج کردی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعلٰی عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں کیس کسی اور جج کو ٹرانسفر کیا جائے ، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے کیسز کی سماعت کر رہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سیشن کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت ہو گی۔