حیدرآباد: دریائے سندھ میں 3 بھائی ڈوب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سندھ کے شہر حیدرآباد میں مہران پُل کے قریب دریائے سندھ میں 3 بھائی ڈوب گئے۔
حیدرآباد کے ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے 3 بھائیوں میں سے 1 کو بچالیا گیا ہے جبکہ دو بھائیوں 14 سالہ حسنین اور 15 سالہ حُنین سومرو کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مسافر وین میں سیلنڈر دھماکہ،7 مسافر جاں بحق،10 زخمی
ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تینوں بھائی دریا میں نہاتے ہوئے ڈوبے۔