(24 نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے جیل میں بی کلاس کیلئے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ، آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ جیل فریق نامزدکئے گئے ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ درخواست گزار سابق وزیراعلیٰ ہیں اور جیل میں بہتر کلاس ان قانونی حق ہے ،عدالتی حکم پر پہلے اے سی اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں ،جیل حکام نے تمام سہولیات دوبارہ واپس لے لی ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اے سی اور گھر کے کھانے سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ،اس کے علاوہ ادویات اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں: روپیہ تگڑا، ڈالر سمیت دیگر کرنسی کی قیمتیں گر گئیں