کچے کے علاقے میں شہری کے قتل کے معاملے پر راولپنڈی پولیس کی غفلت سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کچے کے علاقے میں ٹینچ بھاٹہ کے شہری کے مبینہ اغواء کے بعد قتل کا معاملہ، راولپنڈی پولیس کی غفلت سامنے آ گئی۔
کچے کے علاقے میں ٹینچ بھاٹہ کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور ارشد مغل کے مبینہ اغواء کے بعد قتل کے معاملے میں راولپنڈی پولیس کی غفلت سامنے آ گئی۔ شہری 25 جون کو کچے کے علاقے میں گاڑی دیکھنے گیا اور اغواء کر لیا گیا۔ اغواء کاروں کی جانب سے ورثہ سے 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، تاوان نہ ملنے پر اغواء کاروں نے شہری کو قتل کر دیا۔ قتل کی اطلاع کے بعد ارشد کے گھر میں صف ماتم بچھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کسٹمز مال خانہ سے کروڑوں روپے مالیت منشیات کی چوری ,2افسران کے غائب ہونے کا انکشاف
مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ اغواء کار میرے بھائی کی رہائی کے بدلے فون کالز پر 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے، اغواء کے معاملے پر تھانہ ریس کورس پولیس ٹال مٹول سے کام لیتی رہی، درخواست کے باوجود پولیس نے بھائی کا مقدمہ درج نہیں کیا، تھانہ ریس کورس پولیس نے کہا کہ افسران کا حکم ہے مقدمہ درج نہیں کرنا۔
مقتول کے بھائی نے مؤقف اپنایا کہ تھانہ ریس کورس پولیس کا کہنا تھا جہاں اغواء ہوا وہاں مقدمہ درج کروائیں، اغواء کاروں نے بھائی کو سستی گاڑی کا جھانسہ دے کر اغواء کیا، بھائی کے جیب میں گاڑی کے 5 لاکھ روپے بھی موجود تھے۔
مقتول ٹیکسی ڈرائیور کی بیٹی نے بھی انصاف کی اپیل کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو بیان میں مقتول کی بیٹی کا کہنا ہے کہ میرے باپ کو کچے کے ڈاکوؤں نے بے دردی سے قتل کردیا آخر کب تک یہ سب ہوتا رہے گا، پولیس نے ہم سے کوئی تعاون نہیں کیا پولیس اپنی جان بچارہی ہے، پولیس کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے بے بس ہے، وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلوائیں، کتنی ماؤں کے بچے مارے گئے رانا ثناءاللہ ایکشن لیں۔