تاریخی ’’شندور پولو فیسٹول‘‘ کی رنگا رنگ تقریبات، بڑی تعداد میں سیاحوں کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں۔ آج ہونیوالے مقابلوں میں گلگت بلتستان بی ٹیم نے چترال بی ٹیم کو شکست دیدی،
فیسٹول کے دوسرے روز کی تقریبات کا آغاز قومی ترانہ سے ہوا۔
اس موقع پر فرنٹیئر کور اور گلگت بلتستان کے بینڈز نے قومی نغموں کی دھنیں پیش کیں۔ اس موقع پر مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیرستانی ڈانس اور ملی نغمے پیش کیے۔
تقریب میں پیرا گلائیڈرز نے بھی کرتب دکھائے۔ شندور پولو فیسٹول کے دوسرے روز مختلف ٹیموں کے درمیان تین میچز کھیلے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: این ای ڈی یونیورسٹی کے طلباء نے سب کو حیرت میں ڈال دیا
فیسٹول کے دوسرے روز بڑی تعداد میں ملکی اور غیرملکی سیاحوں نے پولو میچز سے لطف اندوز ہوئے۔
اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سول اور ملٹری حکام سمیت انتظامیہ کے عہدیداران، بڑی تعداد میں علاقے کی عوام اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
آج ہونیوالے مقابلوں میں گلگت بلتستان بی ٹیم نے چترال بی ٹیم کو شکست دیدی، ڈی جی گلگت بلتستان سکائوٹس ارسلان اسرار مرزا نے گیند پھینک کے میچ کا افتتاح کیا۔
گلگت بلتستان کی ٹیم نے چترال بی کی ٹیم کو دو گول کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔
فائنل میں چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
فیسٹیول کی اختتامی تقریب کل بروز اتوار منعقد ہوگی۔