(ساجد بلوچ)جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ،اجلاس 16 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر طلب کیا گیاہے، جس کی صدارت مولانا فصل الرحمٰن کریں گے۔
اجلاس میں موجودہ ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر غور وخوض کیا جائے گا جبکہ انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں اہم فیصلے کئے جائے گے۔
یہ بھی پڑھیں:دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
اجلاس میں جماعتی دستور میں ترمیمی کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا جائے گا اورآئندہ قومی و صوبائی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔