بلوچستان: حکومتی اخراجات میں 2 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگی کا انکشاف 

Jul 08, 2023 | 18:51:PM

(24 نیوز) صوبہ بلوچستان میں پی ٹی آئی دور میں حکومتی اخراجات میں 2 ارب سے زائد کی بےقاعدگی کا انکشاف ہوا۔

بلوچستان حکومت کے مطابق اس خرد برد کے حوالے سے تفصیلات حکومتی اخراجات کی آڈٹ رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2019-20 میں ایک ارب 5 کروڑ روپے مختلف محکموں میں بجٹ ایلوکیشن کے بغیر الاؤنسز کی ادائیگی کی مد میں خرچ کیے گئے جبکہ مالی سال 2018-19 میں بھی اس مد میں 98 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: معیشت بحالی مشن ، حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

آڈٹ رپورٹ میں کمزور مالی کنٹرول کو اس کی بڑی وجہ قرار دیا گیا اور ہر سال اسی وجہ سے بلوچستان میں سرکاری خزانے سے خطیر رقم کی بدعنوانی اور بے قاعدگی سامنے آتی ہے۔

مزیدخبریں