(ندیم بُزدار) صوبہ سندھ کے شہر پنوں عاقل کے قریب ٹھکراٹھو کی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اس حادثے میں 25 سالہ نوجوان عبدالرزاق اور 8 سالہ امیر ڈوب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی اور اپنی مدد آپ کے تحت دونوں لاشوں کو باہر نکالا۔
بعدازاں دونوں لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ڈاکٹرز کی جانب سے دونوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد لاشوں کو ورثاء واپس لے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: حیدرآباد،دریائے سندھ میں 3 بھائی ڈوب گئے
خیال رہے کہ حیدرآباد میں بھی آج ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں مہران پُل کے قریب دریائے سندھ میں 3 بھائی ڈوب گئے۔
حیدرآباد کے ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے 3 بھائیوں میں سے 1 کو بچالیا گیا ہے جبکہ دو بھائیوں 14 سالہ حسنین اور 15 سالہ حُنین سومرو کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تینوں بھائی دریا میں نہاتے ہوئے ڈوبے۔