لاہور میں سرمئی بادلوں کا راج، رم جھم اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں واضح کمی آئی ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔
شہر میں بارش سے سبزہ بھی نکھر گیا ہے اور موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد جبکہ شہر میں 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا جس دوران لاہور میں مزید اچھی بارش متوقع ہے اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ لاہور اور گوجرانوالہ کیلئے اگلے چوبیس گھنٹے کٹھن رہیں گے جہاں بارش کی شدت میں اضافے کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ بڑھنے کا امکان ہے۔
اس دوران ماہرین کی جانب سے واسا حکام کو اقدامات میں تیزی بارے ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ناگہانی آفات سے بچا جاسکے۔
واضح رہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے دو روز تک جاری رہنے کے امکانات ہیں۔